چیئرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کی شکایات کی وصولی اور حل کیلئے علیحدہ ڈیسک قائم

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کی شکایات کی وصولی اور حل کیلئے علیحدہ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بزنس مین نیب کے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملات کے بارے میں اپنی شکایات بذریعہ ڈاک مندرجہ ذیل پتے پر ارسال کر سکیں گے (عاصم …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کی شکایات کی وصولی اور حل کیلئے علیحدہ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بزنس مین نیب کے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملات کے بارے میں اپنی شکایات بذریعہ ڈاک مندرجہ ذیل پتے پر ارسال کر سکیں گے (عاصم لودھی ، ڈائریکٹر چئیرمین سیکرٹریٹ ، سیکٹر G-5 ، اسلام آباد) جبکہ وہ ان نمبروں پر (فیکس نمبر: 051-9201280) اور (فون نمبر: 051-9211807) پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ مذید برآں شکایات کنندہ گان مذکورہ بالا افسرکو اپنی شکایت ضروری دستاویزات کے ہمراہ ہر ماہ کی پہلی اور تیسری جمعرات کو براہ راست2 بجے سے شام 4 بجے تک نیب ہیڈ کوارٹرز ، سیکٹر ,G-5 اسلام آباد میں جمع کروا سکیں گے۔

مزید خبریں