اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پشین دھماکہ میں لیویز کے اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امن و امان اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ …
وزیراعظم عمران خان کا پشین دھماکہ میں لیویز کے اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پشین دھماکہ میں لیویز کے اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امن و امان اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔








