راولپنڈی ۔ 14ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاونوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاونوف کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 14ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاونوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے علاقائی تنازعات کی روک تھام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا ۔








