وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پشین دھماکے کی شدید مذمت دھماکے میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں،پاکستان سے بدامنی کے خاتمے کے اصل ہیرو ہمارے شہداءہیں، قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، چوہدری فواد حسین اسلام آباد ۔ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پشین دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پشین دھماکے کی شدید مذمت
دھماکے میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں،پاکستان سے بدامنی کے خاتمے کے اصل ہیرو ہمارے شہداءہیں، قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پشین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں،پاکستان سے بدامنی کے خاتمے کے اصل ہیرو ہمارے شہداءہیں، قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے پشین دھماکے میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن اور ترقی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، پولیس، لیویز ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کے قیام کی خاطر کاوشیں اور قربانیاں رنگ لائیں گی۔








