روس کے ساتھ سربراہ مذاکرات انتہائی اہم ہیں ، وزیرِاعظم شنزو آبے

ٹوکیو ۔ 15ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ آئندہ سربراہی اجلاس دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ ٹوکیو مین جاپان نیشنل پریس کلب کے زیرِ انتظام ایک مذاکرے میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سربراہی اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہو گی اور توقع ہے …

ٹوکیو ۔ 15ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ آئندہ سربراہی اجلاس دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ ٹوکیو مین جاپان نیشنل پریس کلب کے زیرِ انتظام ایک مذاکرے میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سربراہی اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہو گی اور توقع ہے کہ صدر پیوٹن اس سال کے اختتام سے قبل پیشگی شرائط کے بغیردو طرفہ امن معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ وزیر اعظمآبے نے کہا کہ وہ امن معاہدے کے بارے میں پیوٹن کی گرمجوشی کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ پیوٹن کے بیان کا کیا مطلب ہے۔