وزیراعظم عمران خان کا مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر بھرپور یقین رکھتی ہے تاکہ عوام کو اپنے فیصلوں کا اختیار مل سکے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق ایک اجلاس کی …

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر بھرپور یقین رکھتی ہے تاکہ عوام کو اپنے فیصلوں کا اختیار مل سکے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ یہ پاکستان تحریک انصاف کی اپنے منشور کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اچھے اسلوب حکمرانی کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام با اختیار ہوں اور انہیں فیصلہ سازی کا حق حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل اسی صورت ممکن ہو گا جب مقامی حکومتوں کا نظام فعال ہو گا۔