وزیراعظم عمران خان کا صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن و امان اور استحکام کے بغیر ملک کی اقتصادی صلاحیت سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا، کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کی مکمل معاونت جاری رکھے گی۔ اتوار کو …

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن و امان اور استحکام کے بغیر ملک کی اقتصادی صلاحیت سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا، کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کی مکمل معاونت جاری رکھے گی۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے جائزے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، کمانڈر 5 کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکرٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان، کمشنر کراچی محمد صالحق فاروقی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام، سیکرٹری داخلہ سندھ عبدالقادر قاضی کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن میں رینجرز کے کردار اور قتل کی دھمکیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی آپریشن کے آغاز سے جرائم کی شرح میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اجلاس میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و سیکورٹی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔