اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو دورہ کراچی کے موقع پر کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان، کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی، میئر کراچی وسیم اختر کے علاوہ کراچی واٹر و سیوریج …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو دورہ کراچی کے موقع پر کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان، کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی، میئر کراچی وسیم اختر کے علاوہ کراچی واٹر و سیوریج بورڈ اور سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گرین لائن منصوبے اور کے فور واٹر سپلائی منصوبے سمیت کئی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جنہیں وفاقی حکومت فنڈنگ کر رہی ہے۔ گرین لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نمائندے کو اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا جائے۔








