وزیراعظم عمران خان کا ڈیمز فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 16ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی اوپر سے نیچے آتی ہے، ہم تبدیل ہوں گے تو پھر عوام میں تبدیلی آئے گی، جب ایسا ہوگا تو ڈیم بھی بنیں گے قرض بھی اترے گا اور یہ ملک عظیم ملک بنے گا،دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر ایک ساتھ کام شروع کریں گے، کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنے گا …

کراچی ۔ 16ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی اوپر سے نیچے آتی ہے، ہم تبدیل ہوں گے تو پھر عوام میں تبدیلی آئے گی، جب ایسا ہوگا تو ڈیم بھی بنیں گے قرض بھی اترے گا اور یہ ملک عظیم ملک بنے گا،دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر ایک ساتھ کام شروع کریں گے، کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنے گا ، کراچی میں پیدا ہونے والے بنگلہ دیشی اور افغانیوں کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کریں گے، انہیں تعلیم دلائیں گے،ہم نے عوام کے پیسے کی حفاظت کرنی ہے، جس ملک میں 43 فیصد بچوں کو مناسب خوراک اور ڈھائی کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہوں اس ملک میں اشرافیہ ان کے ٹیکس کے پیسوں پر کیسے محلات میں رہ سکتی ہے، میرا فلسفہ ہے جب غریب طبقے کی قسمت بدلے گی تو ملک بدلے گا،ہم چینی ماڈل کے تحت ملک سے غربت کا خاتمہ کریںگے، پہلی دفعہ کراچی کا ماسٹر پلان بنایا جائے گا۔وہ اتوار کو یہاں دورہ کراچی کے موقع پر ڈیمز کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراءاور بڑی تعداد میں مخیر حضرات نے شرکت کی۔