صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مائیکرو سافٹ کنٹری منیجر عابد زیدی کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مائیکرو سافٹ کنٹری منیجر عابد زیدی کی ملاقات سینٹ اور نیشنل اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے کنٹری منیجر مائیکرو سافٹ کی پیشکش کا خیرمقدم کراچی ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی آئندہ ترقی کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات مائیکرو سافٹ کنٹری منیجر عابد زیدی سے گفتگو …

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مائیکرو سافٹ کنٹری منیجر عابد زیدی کی ملاقات
سینٹ اور نیشنل اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے کنٹری منیجر مائیکرو سافٹ کی پیشکش کا خیرمقدم

کراچی ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی آئندہ ترقی کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات مائیکرو سافٹ کنٹری منیجر عابد زیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ سندھ کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ ظفر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مناسب استعمال حکومت کے محکموں و وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ہو گا اور اس سے عوام کو خدمات کی مستعد انداز میں فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس شعبہ میں تحقیق و تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے سینٹ اور نیشنل اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے کنٹری منیجر مائیکرو سافٹ کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کیا۔