اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم اور شفافیت، میرٹ اور قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد کے ذریعے ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے تمام …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا علاقائی بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم اور شفافیت، میرٹ اور قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد کے ذریعے ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر میں نیب کے علاقائی بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران نیب کے تمام علاقائی بیوروز، پراسیکیوشن، آپریشن ڈویژن سمیت نیب ہیڈ کوارٹرز کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 297 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہ تمام مقدمات کو نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کیلئے وقت کا تعین کیا گیا ہے۔









