اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست اور شراکت دار چین کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں وزارت قانون میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک …
وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی چینی وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست اور شراکت دار چین کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں وزارت قانون میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ امور کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی اور خصوصی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان بھی سب سے زیادہ قابل اعتماد اپنے اس دوست اور شراکت دار ملک چین کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ہر آزمائش پر پوری اترنے والی دوستی اب سٹرٹیجک تعاون کی شراکت داری بن گئی ہے جبکہ پہلے سے ہی مضبوط دوطرفہ تعلقات کو پاک چین اقتصادی راہداری نے نیا رُخ دے دیا ہے،توقع ہے کہ اس سے دونوں ممالک کو بہت فائدہ ہو گا۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے عوام سے عوام کی سطح پر شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا،اس میں تعلیمی اداروں، علمی ماہرین اور اور نوجوان نسل کے تبادلہ جات شامل ہیں۔








