ٹوکیو۔ 19ستمبر (اے پی پی)جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیدو میں آئے طاقتور زلزلے کے سبب وہاں کی مرکزی صنعتوں میں سے ایک، سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ہوکائیدو کی مقامی حکومت کے عہدیداران کے تخمینے کے مطابق 6 ستمبر کو 6.7 شدتکا زلزلہ آنے کے بعد سے اس شعبے کو تقریباً 26 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔حکام نے تقریباً ایک ہزار قیام و طعام کی سہولیات …
جاپان، ہوکائیدو کی سیاحتی صنعت پر زلزلے کے شدید منفی اثرات
ٹوکیو۔ 19ستمبر (اے پی پی)جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیدو میں آئے طاقتور زلزلے کے سبب وہاں کی مرکزی صنعتوں میں سے ایک، سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ہوکائیدو کی مقامی حکومت کے عہدیداران کے تخمینے کے مطابق 6 ستمبر کو 6.7 شدتکا زلزلہ آنے کے بعد سے اس شعبے کو تقریباً 26 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔حکام نے تقریباً ایک ہزار قیام و طعام کی سہولیات اور سیاحتی مقامات کا سروے کیا۔ انہوں نے نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔ہوٹلوں اور سرائے خانوں میں ہفتے کے روز تک 9 لاکھ 42 ہزار بکنگ منسوخ کرائی گئیں جو ریکارڈ بلند تعداد ہے۔یہ مہمانوں کی تعداد اور ا±ن ایام کا مرکب ہے جتنے روز انہوں نے قیام کرنا تھا۔69 ہزار افراد نے عجائب گھروں اور دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کا پروگرام منسوخ کیا۔ 22 ہزار افراد نے بحری جہازوں اور تفریحی کشتیوں کی بکنگ منسوخ کرائی۔ چار ہزار ٹور بسیں کھڑی کرنا پڑ گئیں۔









