ٹوکیو۔ 19ستمبر (اے پی پی) جاپان میںکانسائی بین الاقوامی ہوائی کیلئے ریلوے خدمات بحال کر دی گئیں۔ ہوائی اڈّے کو شہر سے ملانے والے پ±ل کو دو ہفتے قبل تیل کے ایک ٹینکر کے ٹکرانے سے نقصان پہنچا تھا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق4 ستمبر کو آنے والے سمندری طوفانِ اور سمندری لہروں نے مذکورہ ٹینکر کو پل سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ریلوے کی پٹریوں اور سڑک کی …
جاپان کے کانسائی ایئر پورٹ کیلئے ریلوے سروس بحال
ٹوکیو۔ 19ستمبر (اے پی پی) جاپان میںکانسائی بین الاقوامی ہوائی کیلئے ریلوے خدمات بحال کر دی گئیں۔ ہوائی اڈّے کو شہر سے ملانے والے پ±ل کو دو ہفتے قبل تیل کے ایک ٹینکر کے ٹکرانے سے نقصان پہنچا تھا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق4 ستمبر کو آنے والے سمندری طوفانِ اور سمندری لہروں نے مذکورہ ٹینکر کو پل سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ریلوے کی پٹریوں اور سڑک کی ایک جانب کے حصّے کو سخت نقصان پہنچا تھا۔مرمّت کا کام توقع سے زیادہ ہموار انداز میں ہ±وا اور ریلوے خدمات بنیادی منصوبے سے تین روز پہلے منگل کی صبح کو بحال ہو گئیں۔









