وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزیر خارجہ اجلاس کے موقع پر دو درجن سے زیادہ اعلی رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے

79
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

نیویارک ۔23 ستمبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منگل سے شروع ہونے والے اجلاس میں جنگ اور امن کے مسائل سمیت موسمیاتی تبدیلی، ایٹمی خطرات، پائیدارترقی اور جاری چیلنجز بارے اقوام عالم کے رہنما اظہار خیال کریں گے جبکہ اس وقت دنیا تنازعات ، تشدداورغربت سے بری طرح متاثر ہے ۔ پاکستانی وفد بھی اقوام عالم کے اس اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے ۔