سرینگر ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے نوپورہ تجر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے کے بعد علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے صحافےوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کی22 راشڑیہ رائفلز، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے …
مقبوضہ کشمیر، تجرسوپورمیں محا صرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے نوپورہ تجر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے کے بعد علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے صحافےوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کی22 راشڑیہ رائفلز، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے رات دیر گئے تجر کے علاقے نوپورہ کا محاصرہ کیااور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔









