ایران کا فوجی پریڈ پر حملے میں امریکا کو ملوث کرنا شرمناک ہے،جم میٹس

واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کی طرف سے اہواز شہر میں ہونے والی ایک فوجی پریڈ پرداعش کے مبینہ حملے میں امریکا کو قصور وار قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کا امریکا کو فوجی پریڈ پرحملے میں مجرم قراردینا شرمناک اقدام ہے۔پینٹا گون میں ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے ایران کی …

واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کی طرف سے اہواز شہر میں ہونے والی ایک فوجی پریڈ پرداعش کے مبینہ حملے میں امریکا کو قصور وار قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کا امریکا کو فوجی پریڈ پرحملے میں مجرم قراردینا شرمناک اقدام ہے۔پینٹا گون میں ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے ایران کی طرف سے اہواز حملے کے بعد امریکا کو دی جانے والی سنگین نتائج کی دھمکیوں کو بھی مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایرانی لیڈروں کی دھمکیوں سے کوئی پریشانی اور تشویش نہیں۔ ہم واضح کرچکے ہیں کہ پریڈ حملے میں ہمیں شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ امید ہے کہ ایرانی قیادت ٹھنڈے دماغ سے سوچیں گے۔