انقرہ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ترکی اپنے خلاف اقتصادی پابندیوں کے بطور ہتھیار استعمال کیے جانے پر چپ نہیں رہے گا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ترکی اور اس کے اتحادی امریکا کے درمیان ان دنوں شدید سفارتی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترکی میں زیر حراست ایک امریکی …
اقتصادی پابندیوں کے بطور ہتھیار استعمال چپ نہیں رہیں گے، صدر اردوآن
انقرہ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ترکی اپنے خلاف اقتصادی پابندیوں کے بطور ہتھیار استعمال کیے جانے پر چپ نہیں رہے گا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ترکی اور اس کے اتحادی امریکا کے درمیان ان دنوں شدید سفارتی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترکی میں زیر حراست ایک امریکی پادری کی رہائی کے لیے دباو¿ ڈالنے کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ ترکی کے خلاف پابندیاں بھی عائد کر چکی ہے۔









