ویٹی کن سٹی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا بالٹک کی ریاستوں کا دورہ مکمل کر لیا۔ اس دورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے سیکولر نظریات کے حامل ملک ایسٹونیا کی اقلیتی کیتھولک آبادی سے خطاب کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پوپ نے ایسٹونیا کے صدر سے بھی ملاقات کی۔ صدارتی محل میں دیئے گئے ایک …
پوپ فرانسس کا بالٹک کی ریاستوں کا دورہ مکمل
ویٹی کن سٹی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا بالٹک کی ریاستوں کا دورہ مکمل کر لیا۔ اس دورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے سیکولر نظریات کے حامل ملک ایسٹونیا کی اقلیتی کیتھولک آبادی سے خطاب کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پوپ نے ایسٹونیا کے صدر سے بھی ملاقات کی۔ صدارتی محل میں دیئے گئے ایک استقبالیے کے دوران تقریر کرتے ہوئے پاپائے روم نے سابق سوویت یونین سے آزادی کے بعد ایسٹونیا کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی تعریف بھی کی۔ ایسٹونیا کی اکثریتی آبادی ل±وتھرین اور روسی آرتھوڈوکس چرچ کی پیروکار ہے۔









