اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سابق سکواش عالمی چیمپئن جان شیر خان نے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، جان شیر خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت …
عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے انسان تھے، سابق عالمی چیمپئن جان شیرخان
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سابق سکواش عالمی چیمپئن جان شیر خان نے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، جان شیر خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے انسان تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ کےلئے یاد رکھا جائے گا۔









