واشنگٹن ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا طویل عرصہ سے ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور انہیں اپنے مضبوط باہمی تعلقات کی از سر نو تعمیر کرنی چاہئے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہے۔ امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا طویل عرصہ سے ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور انہیں اپنے مضبوط باہمی تعلقات کی از سر نو تعمیر کرنی چاہئے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہے۔ امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے گزشتہ کئی عشروں پر محیط باہمی تعلقات دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند رہے ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو درست کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈالرز یا امداد پر بات چیت کے لئے امریکا نہیں آئے بلکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ٹھیک کرنے کے خواہاں ہیں جو ماضی میں خراب ہو چکے تھے۔








