اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین اور آئی ٹی ٹیچرز کو نوکریوں سے نہیں نکالا جارہا‘ جہانگیر ترین کو خیبر پختونخوا میں کوئی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا‘ عمران خان کے کزن امریکا میں معروف ڈاکٹرہیں وہ تنخواہ نہیں لے رہے اور اپنے خرچے پر امریکا سے اجلاسوں میں شرکت کے لئے آتے ہیں۔ تحریک انصاف کی …
وزیر دفاع پرویز خٹک کا قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عباداللہ کے ضمنی مالیاتی بل پر اٹھائے گئے نکات کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین اور آئی ٹی ٹیچرز کو نوکریوں سے نہیں نکالا جارہا‘ جہانگیر ترین کو خیبر پختونخوا میں کوئی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا‘ عمران خان کے کزن امریکا میں معروف ڈاکٹرہیں وہ تنخواہ نہیں لے رہے اور اپنے خرچے پر امریکا سے اجلاسوں میں شرکت کے لئے آتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کامیاب ہوگی اور اس کا صلہ ہمیں عوام دیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر عباداللہ کی طرف سے ضمنی مالیاتی بل پر اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر سزا دینی چاہیے‘ کہا گیا کہ جہانگیر ترین کے پاس خیبر پختونخوا میں ٹھیکے ہیں‘ خیبر پختونخوا میں جہانگیر ترین کو ایک بھی ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔ اگر ایک بھی ٹھیکہ ثابت ہوگیا تو میں جرمانہ دینے کے لئے تیار ہوں۔








