صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کامسیٹس یونیورسٹی کی بریفنگ کے موقع پر اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی میں جامعات کا اہم کردار ہے جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں کامسیٹس یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔ یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے صدر مملکت …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی میں جامعات کا اہم کردار ہے جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں کامسیٹس یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔ یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے صدر مملکت کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی یاسمین مسعود اور دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر نے تعلیم کے فروغ کو حکومت کی ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علم کے سرمائے اور تکنیکی مہارت کے حصول پر توجہ دی جانی چاہئے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق و ترقی کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے علمی ماخذ کے کھلے تبادلہ کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک جدید تحقیق سے بروقت استفادہ کر سکیں۔