اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے افغانستان کے سفیر حضرت عمر زاخیلوال نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے افغان سفیر حضرت عمر زاخیلوال کی ملاقات دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات سے متعلق امورزیر غور آئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے افغانستان کے سفیر حضرت عمر زاخیلوال نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد اور غلط فہمیوں کو مل کر شکست دینی ہے۔وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ہمیں ملکر دونوں ممالک کے مفاد میں فیصلے لینے ہوں گے۔








