وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے بجلی کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے اضافے کا فیصلہ موخر اور چینی کی برآمد کی اجازت دیدی ہے،سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے جس میں اہم سرمایہ کاری کے فیصلے ہورہے ہیں، رواں ماہ میں …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے بجلی کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے اضافے کا فیصلہ موخر اور چینی کی برآمد کی اجازت دیدی ہے،سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے جس میں اہم سرمایہ کاری کے فیصلے ہورہے ہیں، رواں ماہ میں سعودی عرب کے وفد کا ایک اور دورہ بھی ہوگا ،اسحاق ڈار کی جائیداد سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد حکومت چوروں کے ساتھ چوروں جیسا ہی سلوک کرے گی ،رانا مشہود سے پٹواری یا تھانے کے ایس ایچ او کا پوچھتے ، انھیں کیا پتہ کہ مذاکرات کیا ہوتے ہیں ،ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ،عیاشی والی زندگی گذارنے والوں کو اب ٹیکس دینا پڑے گا ،موجودہ حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ غریب کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور امیروں سے آمدن سے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے ۔وہ منگل کو وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کے ہمراہ پی آئی ڈی میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھی جائیں گی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو آڈیٹر جنرل کی رپورٹ تک موخر کیا جاتا ہے ،آڈیٹر جنرل رپورٹ میں تفصیلات بھی بتائیں گے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں ۔