راولپنڈی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورہ پر اردن پہنچ گئے۔ انہوں نے اردن کے شاہ عبداﷲ بن الحسین سے ملاقات کی جس میں خطہ میں سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اردن کے شاہ عبداﷲ …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اردن کے شاہ عبداﷲ بن الحسین سے ملاقات، خطہ میں سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورہ پر اردن پہنچ گئے۔ انہوں نے اردن کے شاہ عبداﷲ بن الحسین سے ملاقات کی جس میں خطہ میں سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اردن کے شاہ عبداﷲ بن الحسین نے سکیورٹی، دفاع، پیداوار، تعلیم اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی شدید خواہش ظاہر کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے یقین دلایا کہ پاکستان اردن کیلئے گرانقدر جذبات رکھتا ہے اور کسی بھی مثبت اقدام کو خوش آمدید کہے گا۔ شاہ عبداﷲ بن الحسین نے اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے حوالہ سے تعلقات کو بہتر بنانے کی خدمات کے اعتراف میں ”آرڈر آف ملٹری میرٹ“ کے میڈل سے بھی نوازا۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالحلیم سے بھی ملاقات کی اور انہیں دفاعی تعلقات، تربیت اور مشترکہ مشقوں کے حوالہ سے تعاون کی پیشکش کی۔ اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردن پاکستان کو اپنا ایک قابل بھروسہ شراکت دار تصور کرتا ہے اور ہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں ممالک کی طرف سے امن و استحکام میں بہتری کیلئے کی جانے والی کوششوں اور سٹرٹیجک کے حوالہ سے دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔








