وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق ڈیل اور اس میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، حکومت چاہے بھی تو نواز شریف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کر سکتی، حکومت سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے، سعودی حکومت سے قرض لینے کا تو سوال ہی …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق ڈیل اور اس میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، حکومت چاہے بھی تو نواز شریف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کر سکتی، حکومت سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے، سعودی حکومت سے قرض لینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہماری خواہش ہے سعودی عرب پاکستان میں زیادہ سرمایہ کرے، ،فوج، عدلیہ اور حکومت ایک پیج پر ہیں اورتمام ادارے ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں سعودی قیادت نواز شریف سے کافی نالاں تھی، اس لیے یہ سوال ہی درست نہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی جس اعلیٰ اخلاقی معیار کی بنیاد پر انتخاب جیت کر آئی ہے، ہمارا ووٹ بینک بہت فعال ہے وہ کبھی ایسی حماقت کی اجازت نہیں دے گا، میں آپ کو واضح انداز میں بتا سکتا ہوں کہ ہم عدالت سے باہر معاملات طے نہیں کرسکتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا غیر ضروری طور پر رانا مشہور اور ان کے بیان کو اچھال رہا ہے، ان کی تو اپنی پارٹی نے اس بیان سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے، لہٰذا اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔۔