اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ثقافتی شعبہ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کیلئے فلم ایک اہم ذریعہ ہے، امریکہ پاکستان میں فلم اور سینما کی صنعت کی بحالی کیلئے معاونت فراہم کرے گا، سینما کی بحالی سے لوگوں …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی امریکی قائم مقام ناظم الامور پال جونز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ثقافتی شعبہ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کیلئے فلم ایک اہم ذریعہ ہے، امریکہ پاکستان میں فلم اور سینما کی صنعت کی بحالی کیلئے معاونت فراہم کرے گا، سینما کی بحالی سے لوگوں کو تفریح میسر ہو گی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ذرائع ابلاغ کو موجودہ نومنتخب حکومت کی جانب سے فقید المثال آزادی حاصل ہے اور تمام ادارے آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں۔ منگل کو امریکی قائم مقام ناظم الامور پال جونز نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کیلئے فلم ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 1960ءکی دہائی میں عروج کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سینما کی ملک میں بحالی سے نہ صرف لوگوں کو تفریح میسر ہو گی بلکہ اس سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سینما سکرینز کو 127 سے ایک ہزار تک بڑھانا چاہتی ہے جس سے 20 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس صنعت میں بہتری پیدا ہو گی۔








