جاپانی موٹر ساز کمپنی سوزو موٹرز اور امریکی کمپنی کمِنز کے اشتراک کا امکان

ٹوکیو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کی ٹرک ساز کمپنی سوزوموٹرز نے کہا ہے کہ وہ انجن تیار کرنے والی دنیا کی بڑی امریکی کمپنی کمِنز کے ساتھ اشتراک پر غور کر رہی ہے۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوزو موٹرز کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی کمپنی سے اشتراک کا ہدف کم قیمت اور جدید ڈیزل انجنوں کی فراہمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمِنز، …

ٹوکیو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کی ٹرک ساز کمپنی سوزوموٹرز نے کہا ہے کہ وہ انجن تیار کرنے والی دنیا کی بڑی امریکی کمپنی کمِنز کے ساتھ اشتراک پر غور کر رہی ہے۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوزو موٹرز کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی کمپنی سے اشتراک کا ہدف کم قیمت اور جدید ڈیزل انجنوں کی فراہمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمِنز، ٹرکوں اور تعمیراتی مشینری کے لیے سالانہ 12 لاکھ انجن تیار کرتی ہے جن میں سے زیادہ تر ڈیزل انجن ہوتے ہیں۔ امریکی اور جاپانی کمپنیوں کو خصوصا تجارتی استعمال کے ٹرکوں کے شعبے میں ڈیزل انجنوں کی بھاری طلب برقرار رہنے کی توقع ہے کیونکہ یہ ٹرک زیادہ فاصلہ طے کر سکنے کے لیے زیادہ طاقت والے انجنوں پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوزو امریکی کپنی سے اشترک کے بعد مزید جدید ٹرک تیار کرنے کی خواہاں ہے۔