انڈونیشیا میں تباہی سے نمٹنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلوں اور سونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی خاطر 50.5 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق آئندہ تین مہینوں تک ایک لاکھ91ہزار افراد کو مدد کی ضرورت ہو گی۔ ادھر جکارتہ حکومت کے مطابق 28 ستمبر کو آنے والی ان قدرتی آفات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ …

اقوام متحدہ ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلوں اور سونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی خاطر 50.5 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق آئندہ تین مہینوں تک ایک لاکھ91ہزار افراد کو مدد کی ضرورت ہو گی۔ ادھر جکارتہ حکومت کے مطابق 28 ستمبر کو آنے والی ان قدرتی آفات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر سولہ سو سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے تین سو کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔