وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے وائس چانسلر سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو وائس چانسلر سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے ملاقات کی جس دوران یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے حوالے سے کورسز شروع کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور آئندہ منصوبوں کے متعلق آگاہ …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو وائس چانسلر سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے ملاقات کی جس دوران یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے حوالے سے کورسز شروع کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور آئندہ منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے، نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔