اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن ہمیں آفات کے خلاف بہتر طور پر تیار رہنے کیلئے انتھک محنت کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے براہ راست متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت پاکستان سیفٹی سکول فریم پراجیکٹ کا نافذ العمل کرنے …
وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن ہمیں آفات کے خلاف بہتر طور پر تیار رہنے کیلئے انتھک محنت کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے براہ راست متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت پاکستان سیفٹی سکول فریم پراجیکٹ کا نافذ العمل کرنے کیلئے مکمل تعاون کرے گی، میڈیا کو قدرتی آفات سے آگاہی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی بحالی دن کے موقع پر قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی یاد کرنا ہی نہیں بلکہ جنہوں نے متاثرین کی مدد کی ان کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کی طرف سے 8 اکتوبر کے دن کو قومی بحالی کا نام دینے کو سراہا۔









