وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے انسداد پولیو سے متعلق عالمی ٹیکنیکل کمیٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے انسداد پولیو سے متعلق عالمی ٹیکنیکل کمیٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں عالمی ٹیکنیکل ایڈوائزی گروپ کے چیئرمین جین مارک اولیو شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت پاکستان پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے خاتمہ کیلئے تمام …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے انسداد پولیو سے متعلق عالمی ٹیکنیکل کمیٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں عالمی ٹیکنیکل ایڈوائزی گروپ کے چیئرمین جین مارک اولیو شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت پاکستان پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ہم نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اور پولیو وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہے اور ماحول میں وائرس کی موجودگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کی بنیادی سہولیات غذائیت اور صاف پانی کی عوام تک رسائی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، پولیو کا خاتمہ صحت کے شعبہ میں موجودہ حکومت کا ٹاپ ایجنڈا ہے اور پولیو کے خاتمہ کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان اقدامات سے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر انسداد پولیو سے متعلق عالمی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین نے موجودہ حکومت کی طرف سے لئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پولیو ورکر بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔