ڈھاکا ۔ 14 جولائی (اے پی پی) بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ چائے کی ریکارڈ رسد ہے۔ چٹاگانگ میں رواں سین کی 11ویں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کے سودے 215.04 ٹکا فی کلوگرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کے نرخ 243.34 ٹکا فی کلوگرام ریکارڈ کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 22 لاکھ …
بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
ڈھاکا ۔ 14 جولائی (اے پی پی) بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ چائے کی ریکارڈ رسد ہے۔ چٹاگانگ میں رواں سین کی 11ویں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کے سودے 215.04 ٹکا فی کلوگرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کے نرخ 243.34 ٹکا فی کلوگرام ریکارڈ کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 22 لاکھ کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس کا 11.5 فیصد فروخت نہیں ہو سکا جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران 20 لاکھ کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی۔








