وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کے اعتبار سے دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے‘ مخدوم خسرو بختیار اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔ اس …

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات
تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کے اعتبار سے دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے‘ مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ گلگت بلتستان کی مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے خطہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو ں گے اور سماجی و معاشی ترقی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کے اعتبار سے دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور تعاون کرے گی۔ نظرثانی شدہ پی ایس ڈی پی کے تحت گلگت بلتستان کوموجودہ مالی سال کیلئے 15 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت سکردو روڈ پراجیکٹ منظور کرنے پر وفاقی حکومت کا شکر یہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ کی درخواست پر مقامی لوگوں کی صحت کو خطرات کے پیش نظر گلگت شہر میں 4 ارب کی لاگت کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ میں تعاون کرنے پر غور کی یقین دہانی کرائی۔