وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر بیان

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کا پوری قوم کو ادراک ہے، معاشی بحران سے کامیابی سے نکلنا ہماری ترجیح ہے، اس سلسلہ میں ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر اپنے بیان میں انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کا پوری قوم کو ادراک ہے، معاشی بحران سے کامیابی سے نکلنا ہماری ترجیح ہے، اس سلسلہ میں ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے دوست ملکوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں اقتصادی ماہرین کے ساتھ بھی مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ بحالی کا ایسا پروگرام چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پا سکیں اور جس کا کمزور طبقہ پر کم سے کم اثر پڑے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں، روزگار کی فراہمی معاشی ترجیحات میں شامل ہے، معاشی بحران پر قابو پانے کےلئے بنیادی منشور میں تبدیلی نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی آسان نہیں مشکل چیلنج ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جانے والی حکومت نئی حکومت کےلئے معاشی بحران چھوڑ کر گئی، ہر نئی حکومت کے آنے پر معاشی بدحالی کا تسلسل توڑنا چاہتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم مستقل بنیادوں پر معیشت کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ابھی مشکلات برداشت کر لیں گے لیکن ملک کو پاو¿ں پر کھڑا کریں گے۔