امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین ، سرد جملوں کا تبادلہ

بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جزیرہ نما کوریا کے دورے کے بعد پیر کو چین پہنچ گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مائیک پومپیو کی چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں طرف سے سخت الفاظ کا تبادلہ کیا گیا۔دونوں ممالک کے اعلیٰ ترین سفارت کاروں کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وانگ یی نے کہا کہ …

بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جزیرہ نما کوریا کے دورے کے بعد پیر کو چین پہنچ گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مائیک پومپیو کی چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں طرف سے سخت الفاظ کا تبادلہ کیا گیا۔دونوں ممالک کے اعلیٰ ترین سفارت کاروں کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وانگ یی نے کہا کہ امریکا حالیہ کچھ عرصے میں چین کے ساتھ تجارتی تناو¿ میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر امریکا کی طرف سے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جو چینی حقوق کو متاثر کرتے ہیں اور چین کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر بے بنیاد اعترضات کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ جن معاملات کا ذکر کیا گیا ہے ا±ن پر چینی اقدامات کے حوالے سے امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔