اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ہر کسی کو آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے، دنیا بھارت کی معیشت کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف بات نہیں کرتی، پاکستان میں دہشت گردی میں بھی بھارت ملوث ہے، ہمیں اب عالمی شخصیات پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دو روزہ کشمیر کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ہر کسی کو آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے، دنیا بھارت کی معیشت کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف بات نہیں کرتی، پاکستان میں دہشت گردی میں بھی بھارت ملوث ہے، ہمیں اب عالمی شخصیات پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ دو روزہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشال ملک نے کہا کہ ہمیں دنیا میں لابنگ اور اقوام متحدہ کے میکنزم میں آ کر اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت حریت لیڈر نظر بند ہیں جنکی آزادی کے لیے آواز اٹھائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری کسی بھی فوج اور طاقت کے بغیر ڈٹے ہوئے ہیں، ان پر گولے برسائے جا رہے ہیں، پیلٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے، مظاہرین اور نوجوانوں کے پاس اپنے دفاع کے لیے صرف پتھر ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج کل جو الیکشن ہو رہے ہیں وہ وہاں موجود گھناﺅنے قوانین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کرائے جا رہے ہیں اور یہ سب کچھ جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے۔








