اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑکے خلاف ہے، ہماری خارجہ پالیسی میں کوئی ابہام نہیں، بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کوئی خفیہ پالیسی نہیں چلا رہے ، بھارت مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے، سی پیک پر نظر ثانی نہیں کی جارہی، موجودہ حکومت کے دور میں امریکا کے …
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑکے خلاف ہے، ہماری خارجہ پالیسی میں کوئی ابہام نہیں، بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کوئی خفیہ پالیسی نہیں چلا رہے ، بھارت مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے، سی پیک پر نظر ثانی نہیں کی جارہی، موجودہ حکومت کے دور میں امریکا کے ساتھ رابطوں میں تیزی آئی ہے، میڈیا پر کوئی قدغن نہیں، پاکستان اظہار رائے کی آذادی کو بڑی اہمیت دیتا ہے،افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں تمام ملکوں کی مشترکہ زمہ داری ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے۔بھارت کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک اس بات کو یقینی بنائیں کہ خطے کا توازن عدم استحکام کا شکار نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا خطے کے عوام کی خوشحالی کیلئے انسانی اور اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منة توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت کیلئے بھارت کو خط بھی لکھاتھا اور نئی دہلی نے نیویارک میں دونوں ملکوں کے وزراءخارجہ کے مابین ملاقات پر آمادگی بھی ظاہر کی تھی لیکن بعد میں بھارت خود پیچھے ہٹ گیا، بھارتی گھبراہٹ اور مذاکرات سے ہچکچاہٹ سب کے سامنے ہے۔








