صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آذربائیجان کے سفیر علی فکرت اولو علی زادہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)اسلام آباد۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی فکرت اولو علی زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)اسلام آباد۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی فکرت اولو علی زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ سفیر نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی طرف سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا خط پہنچایا۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی روابط کو تقویت دینے کے لئے باہمی تجارت میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر علی فکرت اولو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔