سپیکر قومی اسمبلی نے 17اکتوبر کے اجلاس کے لئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے 17اکتوبر کے اجلاس کے لئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں ،اراکین اسمبلی کو کرپشن کیس میں گرفتار شہباز شریف سے سوالات کرنے کا موقع ملے گا ،نواز شریف نے اب لند ن جاکر کیا کرنا ہے ،اپنے دونوں بیٹوں اور اسحاق ڈار کو …

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے 17اکتوبر کے اجلاس کے لئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں ،اراکین اسمبلی کو کرپشن کیس میں گرفتار شہباز شریف سے سوالات کرنے کا موقع ملے گا ،نواز شریف نے اب لند ن جاکر کیا کرنا ہے ،اپنے دونوں بیٹوں اور اسحاق ڈار کو مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے پاکستان بلوا لیں ، ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر تنقید اوراجتجاج کی بجائے اپوزیشن میڈیا کو بتائے کہ گذشتہ 10سال کے دوران کس طرح پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا گیا ،تمام الزامات کے جواب آنے چاہئیں ۔جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر حکومت نے 17اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ہے اسکے ساتھ ساتھ سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں حالانکہ دوران جسمانی ریمانڈ سپیکر قومی اسمبلی پروڈکشن آڈر جاری نہیں کرسکتے لیکن رولز میں نرمی کی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،اگر درخواست موصول ہوئی تو کابینہ اس پر غور کریگی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اب لندن جاکر کیا کرنا ہے اچھا ہوگا کہ وہ اپنے بیٹوں اور اسحاق ڈار کو ہی پاکستان بلا لیں ۔