اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میںتعاون کو مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو دوشنبے میں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 17ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میںتعاون کو مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو دوشنبے میں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 17ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دو طرفہ معاملات اور علاقائی و بین الاقوامی باہمی دلچسپی کو امور زیر بحث لائے گئے اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے قریبی اقتصادی و سرمایہ کاری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تاجکستان کو خطے میں اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنیکی خواہش ظاہر کی۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون میں اطمینان بخش پیشرفت ہو رہی ہے۔ فریقین نے کاسا۔1000منصوبے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور اس عملدرآمد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب عمران کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کا دورہ کرنیکی دعوت بھی دی۔








