وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بئیر ٹی کی ملاقات

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بئیر ٹی نے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تاریخی تعلقات باہمی تعاون کی بنیاد پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت …

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بئیر ٹی نے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تاریخی تعلقات باہمی تعاون کی بنیاد پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ افواج پاکستان نے امن و امان کی بحالی کے حوالے سے اہم کردارا ادا کیا ہے۔ فرانس کے سفیر نے پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔