اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گی، اس کی حفاطت کے لئے خون کے آخری قطرے تک بہائیں گے، اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنایا جائے گا، پولیس کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پولیس لائن ہیڈ …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کاپولیس دربار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گی، اس کی حفاطت کے لئے خون کے آخری قطرے تک بہائیں گے، اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنایا جائے گا، پولیس کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ایسا خالق ہے جس کی بادشاہی کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 رمضان کو بنایا گیا ہے، پاکستان ریاست مدینہ کے بعد پہلی ریاست ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے نام پر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جن کی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر میں ادھر آیا ہوں، اسلام آباد پولیس کو ایسی ماڈل پولیس بنانا چاہتے ہیں جس پر تمام ملکی ادارے فخر کریں، آپ کو ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس ضمن میں پولیس ملازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ڈو مور نہیں سن سکتے، ہم اپنے اداروں کو مضبوط کریں گے۔








