اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ عصر حاضر میں حکومت،سول سوسائٹی اور بزنس پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے بنیادی ستون ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سی ای او کلب آف پاکستان اور وزارت منصوبہ بندی، سرمایہ کاری بورڈ اور نجکاری کمیشن کے اشتراک سے سی ای او سمٹ اسلام آباد اورمرتب کی گئی کتاب …
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسروبختیار کا کتاب ” 100 پرفارمنگ سی ای اوز ان کمپنیز آف پاکستان2018″ کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ عصر حاضر میں حکومت،سول سوسائٹی اور بزنس پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے بنیادی ستون ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سی ای او کلب آف پاکستان اور وزارت منصوبہ بندی، سرمایہ کاری بورڈ اور نجکاری کمیشن کے اشتراک سے سی ای او سمٹ اسلام آباد اورمرتب کی گئی کتاب ” 100 پرفارمنگ سی ای اوز ان کمپنیز آف پاکستان2018″ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن، وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام، معروف تاجر، صنعتکاراور پالیسی سازبھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت تاجر وں اور سرمایہ کاروں کو درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں ملکی اقتصادی بڑھوتری کے لئے انہیں سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیاں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے اور حکومت انہیں سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکے۔








