اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بینکنگ چینلز سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گی جس کے ذریعے ترسیلات زر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کو بالخصوص قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ کو بھی …
وزیراعظم عمران خان کے اوورسیز پاکستانیوں کے گروپ سے ملاقات کے بعد ٹویٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بینکنگ چینلز سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گی جس کے ذریعے ترسیلات زر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کو بالخصوص قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو جاری اپنے ٹویٹس میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کی صبح اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے سرمایہ کی ترسیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر کے ہم ترسیلات زر نہ صرف 20 ارب ڈالر سے بڑھا کر کم از کم 30 ارب ڈالر کر سکتے ہیں بلکہ انہیں 40 ارب ڈالر تک لے جانے کا بھی امکان ہے۔ عمران خان نے اس ضمن میں فلپائن کو حاصل ہونے والی کامیابی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات موثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کو بالخصوص قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ کو بھی یقینی بنائے گی۔








