وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے ترک نائب وزیر خارجہ یوآز سلیم کرن اور ترک معارف فاﺅنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر برول اکگن کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ترکی کے نائب وزیر خارجہ یوآز سلیم کرن اور ترکی کی معارف فاﺅنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر برول اکگن سے ملاقات کے دوران کیا۔ ترکی کے نائب وزیر نے وزیر قانون و …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ترکی کے نائب وزیر خارجہ یوآز سلیم کرن اور ترکی کی معارف فاﺅنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر برول اکگن سے ملاقات کے دوران کیا۔ ترکی کے نائب وزیر نے وزیر قانون و انصاف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترکی کی سرکاری تنظیم معارف فاﺅنڈیشن کا تعارف کرایا جو کہ ترکی کے پارلیمانی قانون کے تحت قائم کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران فاﺅنڈیشن کے پاک ترک سکول کی انتظامیہ کو حوالے کرنے کی ضرورت سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر برول اکگن نے بتایا کہ معارف فاﺅنڈیشن 2016ءمیں پاکستان انٹرنیشنل این جی او کے طور پر رجسٹرڈ کرائی گئی جو کہ 90 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے اور 30 ممالک میں سکول قائم کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شدت پسند مذہب اور تعلیم کی آڑ میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ہم انہیں اپنے تعلقات ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترکی اور ترک عوام کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔