وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کالوک ورثہ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لوک ورثہ حکام قومی ورثے اور فنون کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں،فن کا تحفظ۔ مقامی ثقافت کا فروغ اور نئی نسل کو اس سے آگاہ کرنا ہماری زمہ داری ہے،پاکستان ایک خاص اور منفرد ثقافت کا حامل ملک ہے جس کے ورثے اورثقافت کے تحفظ کے لیے …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لوک ورثہ حکام قومی ورثے اور فنون کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں،فن کا تحفظ۔ مقامی ثقافت کا فروغ اور نئی نسل کو اس سے آگاہ کرنا ہماری زمہ داری ہے،پاکستان ایک خاص اور منفرد ثقافت کا حامل ملک ہے جس کے ورثے اورثقافت کے تحفظ کے لیے وفاقی اورصوبائی سطح پر مشترکہ طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کو لوک ورثہ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔لوک ورثہ دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ نے وفاقی وزیر کولوک ورثے کی مختلف امور بارے بریفیگ دی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے مقامی فنکاروں کو بلا کر قومی سطح پر حوصلہ افزائی کرنا ہو گی،لوک ورثہ کے پلیٹ فارم پر مقامی فنکاروں کے درمیان مقابلہ منعقد کروایا جائے اور مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے ثقافتی نے قومی ثقافتی میلہ کے انعقاد پر لوک ورثہ حکام کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرح کے تہواروں کو قومی سطح پر زیادہ منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں سے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور قومی سطح پر ان کی نمائندگی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ کو ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے مارکٹنگ اور سیلز کے شعبے کو فعال بنانا ہوگا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے میوزیم کے مختلف شعبوں کا دروہ بھی کیا۔