اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں جنہیں تجارت اور اقتصادی دائرہ کار سے ثقافت، فلم و تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی سے ملاقات میں تبادلہ خیال کر رہے تھے۔انہوں نے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین کی پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں جنہیں تجارت اور اقتصادی دائرہ کار سے ثقافت، فلم و تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی سے ملاقات میں تبادلہ خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے یورپی یونین کا ایک اہم رکن اور ترقیاتی شراکت دار سمجھتا ہے جبکہ فرانس اور یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فرانس کی جانب سے میڈیا کے شعبے میں پاکستانی طلباء کے لئے سکالر شپ دینے کے خواہاں ہیں، فرانسیسی فلم ساز پاکستان کے سیاحتی مقامات پر شوٹنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی اکیڈمیز کے انضمام سے میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں جہاں میڈیا کے لوگوں کو تربیت اور فنی مہارت سکھائی جائے گی۔








