اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر اور سیاحت سے متعلق منصوبوں میں سپین کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان امن، خوشحالی اور ترقی کے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں سپین کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وہ جمعہ کو سپین کے قومی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا سپین کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر اور سیاحت سے متعلق منصوبوں میں سپین کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان امن، خوشحالی اور ترقی کے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں سپین کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وہ جمعہ کو سپین کے قومی دن کے موقع پر یہاں سپین کے سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے تناظر میں سپین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہمارے تعلقات باہمی احترام اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر یکساں موقف پر مبنی ہیں، پاکستان اور سپین کے درمیان تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں اور ہم انہیں برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ جمہوری اقدار اور ایک دوسرے کی مدد کے لئے مسلسل رابطے و خواہش سے متعلق عزم سے ہمارا باہمی مفاد میں تعاون مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سپین نے دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی پلیٹ فارم بشمول اقوام متحدہ میں اہم نوعیت کے امور پر ایک دوسرے سے قریبی تعاون کیا ہے۔








